افغانستان میں طالبان کی حکومت،پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، آج بھی اہم شخصیت آ رہی ہے پاکستان

0
38

افغانستان میں طالبان کی حکومت،پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، آج بھی اہم شخصیت آ رہی ہے پاکستان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد مختلف ممالک متحرک ہیں

کئی ممالک کے حکام پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، اب خبر آئی ہے کہ قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قطر کے ہم منصب میں ملاقات ہو گی، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا، شاہ محمود قریشی اورقطر کے ہم منصب باہمی تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے،قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے

پاکستان آمد سے قبل قطر کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے رابطے ختم نہیں کریں گے درمیانی راستہ اختیار کریں گے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ عالمی برادری نہیں افغانوں کو کرنا چاہیے افغانستان کی نئی قیادت نے کچھ اچھے اقدامات بھی کیے کابل سے انخلا طالبان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا،

برطانوی وزیر خارجہ بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، اس دورے کے دوران انہوں نے مختلف پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کئی ممالک کے وزراء خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کر چکے ہیں

قبل ازیں پاکستان نے کہا ہے کہ علاقائی فورمز کے آئندہ اجلاسوں میں افغانستان کو بھی مدعو کیا جائے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ تجویز افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے لخارجہ کے ایک ورچوئل اجلاس میں پیش کی۔ اجلاس میں پاکستان، چین، ایران، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائےخارجہ شریک تھے

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب افغان عوام کے انتخاب اور بیرونی مداخلت سے پاک مستقبل کی خواہش کا احترام کرتا ہے۔ امید ہے کہ نئی افغان حکومت ملک میں امن و استحکام لائے گی .

قبل ازیں ز طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کر دیا ترجمان طالبان ذبیح اﷲ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کرتے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند ہوں گے۔ ملا عمر کے بیٹے عبدالغنی برادر قائم مقام نائب وزیراعظم‘ ملا امیر خان متقی کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ مولوی یعقوب مجاہد قائم مقام وزیر دفاع‘ قاری دین حنیف قائم مقام وزیر خزانہ‘ ملا عبدالحق وثیق این ڈی ایس کے سربراہ بنا دیئے گئے۔ قاری فصیح الدین افغانستان کے چیف آف آرمی سٹاف‘ سراج الدین حقانی قائم مقام وزیر داخلہ‘ ملا ہدایت اﷲ وزیر مالیات ہوں گے۔

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

افغانستان کی سالمیت، خود مختاری کا احترام کرتے ہیں،وزیر خارجہ

Leave a reply