طالبان سے مذاکرات کی منسوخی ذاتی فیصلہ، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں مگر…..ٹرمپ بول پڑے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنا میرا ذاتی فیصلہ ہے،طالبان کوکیمپ ڈیوڈ آنےکی دعوت دینا میرا فیصلہ تھا،افغانستان سے نکلنا چاہتےہیں تاہم یہ کام مناسب وقت پرکریں گے. طالبان کے ساتھ مذاکرات اب مکمل طور پر ختم ہو چکے. پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کی معطلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مخلصانہ طور پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین پر زور بھی دیا ہے کہ صبر و تحمل اور مخلصانہ طریقہ سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ پاکستان حالیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے۔ تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی مزی پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں مذاکرات کی منسوخی، طالبان نے بھی اعلان … طالبان سے مذاکرات کی منسوخی ذاتی فیصلہ، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں مگر…..ٹرمپ بول پڑے پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں