افغانستان سے آنے والے طلبا کے لیے این سی او سی کے اجلاس میں‌ اہم فیصلہ

0
23
افغانستان سے آنے والے طلبا کے لیے این سی او سی کے اجلاس میں‌ اہم فیصلہ #Baaghi

افغانستان سے آنے والے طلبا کے لیے این سی او سی کے اجلاس میں‌ اہم فیصلہ

باغی ٹی وی : وفاقی وزیراسدعمرکی صدارت میں این سی اوسی کااجلاس ہوا. اجلاس میں کوروناسےمتعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا.

ریسٹورنٹ، جیمز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں اورسیاحتی مقامات پر خلاف ورزیاں دیکھی گئیں.ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کافیصلہ لیاجا سکتا ہے ،تمام چیف سیکریٹریز پرمشتمل این سی او سی کاخصوصی اجلاس بلا لیا گیا.

اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کاجائزہ لیا جائے گا.ویکسی نیشن کےتصدیقی پورٹل کااجراکردیا گیا ہے. پورٹل کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کیلئےویکسی نیشن لازمی ہے.ویکسین لگواتےوقت یقینی بنائیں کہ ویکسی نیشن ریکارڈ نیشنل ایمیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم میں درج ہے.

اجلاس میں بتایا گیا کہ 3 ہزارافغانی طلباکی آمدکاسلسلہ شروع ہوگیا ہے .طلباپاکستان کےمختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،طلباکی آمد پرکورونا ٹیسٹنگ کےموثر انتظامات کیے گئے ہیں،مثبت کیسزوالے طلباکو واپس بھیجا جائے گا،

باقی طلباکو 10 دن کیلئےلازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا، ادھر چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، کرونا کی نئی لہروں کے بعد اب کرونا کی ایک اورقسم سامنے آئی ہے جس کو خطرناک ترین کہا جا رہا ہے،

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم لیمبڈا سامنے آئی ہے، لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی نسبت کئی گنا زیادہ صلاحیت رکھتا ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا دیگر قسموں ایلفا ڈیلٹا اور گاما سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اوریہ کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

.

Leave a reply