افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ذبیح اللہ مجاہد

0
35

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اپنا مقصد پورا ہونے کے بعد ہی ہمارا منظر عام پر آنے کا ارادہ تھا-

باغی ٹی وی : طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے-

انہوں نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی سے سیکیورٹی صورتحال سنبھالی نہیں گئی اور وہ کابل چھوڑ گئے۔ طالبان اشرف غنی سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے تاکہ اس مسئلے کا حل نکل سکے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہمیں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کی نااہلی اس بات سے ثابت ہے کہ اس سے ایک ائیرپورٹ نہیں سنبھالا جا رہا تو وہ پورے افغانستان کو کیسے سنبھال سکتا تھا امریکہ کا افغان ایئر فیلڈ پر مکمل کنٹرول ہے تاہم انخلا کے عمل کو روکنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اتحادیوں کے مقابلے میں امریکہ نے افغانستان میں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

امارت اسلامیہ جلد افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرے گی ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم

اس سے قبل طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی۔

پاکستانی طالبان کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی چاہے اچھی لگے یا بُری ذبیح اللہ مجاہد

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا تھا کہ اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو اپنا سربراہ مانتے ہیں تو انہیں، ان کی بات بھی ماننا ہوگی کیونکہ اگر ٹی ٹی پی نے ہمارے امیر المومنین کی بیعت کی ہے تو وہ ان کی بات مانیں گے چاہے وہ انہیں اچھی لگے یا بُری انہیں بات ماننا ہو گی تو اس حوالے سے امیر المومنین بار بار تاکید کر چکے ہیں کہ ہماری زمین کو کسی اور کے خلاف استعمال نہ کریں گے تاہم پاکستانی طالبان کو بتایا گیا ہے ان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں اور اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ طالبان کے علاوہ کسی اور کو حکومت میں شامل کرنا زیر بحث نہیں ہے اور حکومت بنانے کی مشاورت آخری مراحل میں ہے۔

اشرف غنی نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی ہے سہیل شاہین

Leave a reply