افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہر بھگدڑ ، کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے ؟ افسوسناک خبر

0
59

کابل : افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہربھگدڑ سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے –

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افراد اب بھی کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع ہیں اور اسی دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا بھگدڑ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پی آئی اے کی آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی ترجمان پی آئی اے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد کو دوحہ لایا گیا، ساڑھے 8 ہزار سے زائد مسافروں نے متحدہ عرب امارت کے راستے سفر کیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈھائی ہزار امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا گیا۔

اس سے قبل امریکہ نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کی طرف آنے سے روک دیا ہے۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں پرامریکیوں کو سیکیورٹی خطرات درپیش ہوسکتے ہیں اس لیے امریکی شہری کابل ایئر پورٹ کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب چین نے افغانستان میں اپنے باشندوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کابل ائیر پورٹ اور دیگر افراتفری والے مقامات سے دور رہیں۔

Leave a reply