ٹوئیٹا انجن کے ساتھ افغانستان کی سپرکار

0
45
super car

ٹوئیٹا انجن کے ساتھ افغانستان کی سپرکار

افغان سپر کار (ایم اے ڈی اے) کا کافی دنوں سے چرچا ہے گزشتہ دنوں اس کار کی تصاویر وائرل ہوئی تھی جبکہ اس کار کا ایک ٹیسٹ رن بھی ہوا اور افغان حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے گاڑی کی رونمائی بھی کی۔ سپر کار بنیادی طور پر اپنے بیرونی حصے کی بگاٹی سے مشابہت کی وجہ سے مقبول ہوئی ہے۔ لیکن اس کے فیچرز و دیگر خصوصیات اور انجن پاور کے بارے میں ابھی تک کچھ سوالات موجود ہیں.


گاڑی بارے خبریں دینے والے انگریزی جریدے کے مطابق؛ "اگرچہ اس سپر کار میں نمایاں آپشنز کے بارے میں ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے تاہم بظاہر اس میں نصب انجن کا انکشاف ہوا ہے۔ ENTOP نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعے اس گاڑی کا انجن دیکھا سکتا ہے۔ لہذا اب اس کو دیکھنے بعد ماہرین نے دعویٰ کیا کہ پہلی نظر میں ہی آپ باآسانی پتہ لگا سکتے کہ یہ ٹویوٹا کا انجن ہے جبکہ مزید تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ 1800 سی سی 4-سلینڈر 1ZZ-FEانجن ہے جو 132 ہارس پاور اور 171nmٹارک پیدا کرتا ہے۔
https://www.facebook.com/watch/?v=462276802768350

مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

یہ انجن ٹویوٹا کرولا الٹیس میں 2006-2011 کے دوران آیا اور جس میں CVT ٹرانسمیشن دی گئی تھی۔ مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بہت ہی دلچسپ بات یہ ہے کہ انجن گاڑی کے پچھلے حصے میں رکھا گیا ہے، حالانکہ یہ فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) ہے۔ مزید برآں، یہ اطلاعات تھیں کہ Mada9 ایک درمیانے انجن والی کار ہے، لیکن ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ انجن کو ایکسل کے پیچھے رکھا گیا ہے۔

جریدے میں مزید کہا گیا کہ "اگر یہ وہی انجن ہے تو یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی طاقتور کار اسے استعمال کر رہی ہے۔ ایک مشہور برطانوی کار لوٹس نے بھی 2001 سے 2011 تک اس انجن کو استعمال کیا تھا لہذا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک قابل اعتماد کار ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گاڑی کی پزیرائی کرتے ہوئے سہیل شاہین نے اس گاڑی کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کار کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’افغان انجینئر ایم رضا محمدی کی بنائی ہوئی کار کی نقاب کشائی کی تقریب‘‘۔


شاہین نےمزید کہا کہ کہ "تمام اہل افغان نوجوانوں کو اس موقع پر اٹھ کر افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں اپنا اختراعی کردار ادا کرنا چاہیے۔ تاہم ہم سب اس ملک کی ترقی میں شامل ہوں.

Leave a reply