افغانستان سے پاکستان پر مارٹرحملے، دفتر خارجہ نے کی تصدیق، بڑا قدم اٹھا لیا

0
23

افغانستان سے پاکستان پر مارٹرحملے، دفتر خارجہ نے کی تصدیق، بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر پرافغانستان سے مارٹر حملہ ہوا ہے، مارٹر گولے ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب گرے، تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، واقعہ کے بعد طورخم بارڈر بند کردیا گیا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقےمیں پھینکے گئے،راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد طورخم گیٹ آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی،طورخم گیٹ سیکیورٹی وجوہات کی بناپر بند کیا گیا،پاکستان نےراکٹ حملوں کامعاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا دیا، طورخم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیا گیا ہے،جلد کھول دیا جائے گا.

واضح رہے کہ افغان سرحد سے حملے کا یہ پہلا موقع نہیں، ماضی میں بھی سرحد پار سے حملے ہوتے رہے ہیں، گزشتہ برس ماہ جولائی میں سرحد پار فائرنگ سے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے چھ جوان شہید ہوگئے تھے افغانستان کی طرف سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی گشت پرمامورٹیم پرحملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوئے،

بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر من پسند تجزیے کر رہا ہے، قوم فوج کے ساتھ ہے. میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدارخالد ،سپاہی نوید،بچل،علی رضا،محمد بابراوراحسن شامل ہیں

پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

Leave a reply