افغانستان کے بارے میں‌ وزیراعظم نے بڑا پریشر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا

0
28

افغانستان کے بارے میں‌ وزیراعظم نے بڑا پریشر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے آنے والے وقتوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان پر بہت بڑا پریشر آئے گا، ہم دباؤ میں آنے کے بجائے عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔

اجلاس میں حکومتی رہنماوَں اور ترجمانوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں علامہ طاہر اشرفی نے مذہبی ہم آہنگی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں زراعت کے شعبے میں اصلاحات پر ترجمانوں کو بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ انہوں ںے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پریشر میں آنے کے بجائے وہ فیصلے کریں گے جو عوام کی بہتری کے لیے ہوں۔

اجلاس کے دوران 18 اگست کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کرنے جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں لوگوں کو کامیاب پاکستان منصوبے کی آگاہی دینے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس موقع پر زراعت کے شعبے میں اصلاحات پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

Leave a reply