امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کی فورٹ ورتھ جیل میں 24 سال کے بعد ملاقات ہوئی، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنےاور ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں تھی جمعرات کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے دوبارہ ملاقات طے ہے، وہ خود بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،بلوم برگ
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا ویزا ملا ہے۔
پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں جسے امریکی حکومت نے 2003ء میں اغوا کر کے جبراً غیر قانونی طور پر قید کیا ہوا ہے اور اس پر مسلسل امرىکى خفیه و خوفناک ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے ظلم و جبر کىا جا رہا ہے۔عافیہ صدیقی پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہےمارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کےبعد ڈاکٹرعافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئیں تھی جس کے بعد امریکا نے 5 سال بعد یعنی 2008 میں انہیں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے
امریکی عدالتی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے پاس سے 2 کلو سوڈیم سائنائیڈ، کیمیائی ہتھیاروں کی دستاویزات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئی تھیں جن سے پتہ چلتا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔
دوسری جانب جب عافیہ صدیقی سے امریکی فوجی اور ایف بی آئی افسران نے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے مبینہ طور پر ایک رائفل اٹھا کر ان پر فائرنگ کر دی لیکن جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگئیں بعدازاں عافیہ صدیقی کو امریکا منتقل کیا گیا، ان پر مقدمہ چلا اور 2010 میں ان پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کرنے کے بعد 86 برس قید کی سزاسنا دی گئی جون 2013ء میں امریکی فوجی زنداں فورٹ ورتھ میں عافیہ پر حملہ کیا گیا جس سے وہ دو دن بیہوش رہی۔ بالاخر وکیل کی مداخلت پر اسے طبی امداد دی گئی-
بھارت اور چین نےاپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے صحافیوں کے ویزوں میں توسیع مسترد …
1995ء میں پاک نژاد امجد محمد خان سے نکاح ہوا۔ 1996ء میں ایک لڑکا محمد احمد اور 1998ء میں ایک لڑکی مریم پیدا ہوئی۔ 2002ء میں امجد خان نے طلاق دے دی۔ پھر 2003ء میں عمار بلوچی سے نکاح ہوا۔ اپریل 2010ء میں گیارہ سالہ لڑکی جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ عافیہ کے ساتھ لاپتہ ہونے والی ایک بیٹی ہے کو نامعلوم افراد کراچی میں عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کے گھر چھوڑ گئے۔