پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور معروف سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا۔
باغی ٹی وی : شنیرا نے 35 سال بعد اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کمبوڈیا جانے والے کاون ہاتھی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
Farewell Kaavan, we are sorry that we couldn’t give you the home you so rightly deserved. We hope you find love and happiness in your new life in Cambodia 🇰🇭 #FarewellKaavan
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 30, 2020
شنیرا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کاون کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم آپ کو وہ گھر نہیں دے سکے جس کے آپ حقدار تھے۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ کو کمبوڈیا میں اپنی نئی زندگی میں محبت اور خوشی ملے گی۔
شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ FarewellKaavan یعنی الوداع کاون بھی استعمال کیا۔
قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت
واضح رہے کہ پاکستان سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچا دیا گیا جہاں امریکی گلوکارہ شیئر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔
کمبوڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان سے روانہ کیا گیا 35 سالہ کاون ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا جہاں اُس کا گلوکارہ شئیر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے والہانہ استقبال کیا گیا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم نے کاون ہاتھی کا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ کاون کے لیے کئی سالوں سے مہم چلانے والی گلوکارہ شیئر کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل اسے دیکھنے کے لیے اس ہفتے پاکستان پہنچی تھیں۔