fbpx

میزبان آفتاب اقبال اور جنید اقبال کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

پاکستان کے معروف اینکر پرسن ، رائٹر اور میزبان آفتاب اقبال اور جنید اقبال کے خلاف رقم کے معاملے میں مبینہ دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : آفتاب اقبال اور جنید اقبال کے خلاف رقم کے معاملے میں بینہ دھوکہ دہی کا یہ مقدمہ تھانہ نصیر آباد لاہور میں درج کرائی گئی-درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ جنریٹر سیل کرتے ہیں اور سان میڈیا پرائیویٹ لمیٹٰڈ جس کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیٹیو آفتاب اقبال اور جنید اقبال ہیں-

سان میڈیا کمپنی نے ہماری کمپنی سے مختلف اوقات میں ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد کی مالیت کے جنریٹر خریدے جس کے عوض 26 لاکھ39 ہزار 3 سو 84 روپے کا فی چیک دیا جو کہ متعلقہ بنک کو جمع کرادیالیکن وہ دیک ڈس آنر ہو گئے-

درخواست کا کہنا تھا کہ چیکس ڈس آنر ہونے کے بعد آفتاب اور اور ان کے بھائی جنید اقبال سے رابطہ کیا لیکن ہمیشہ وہ وعدے کر تے رہے-

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ آفتاب اور جنید اقبال کمپنی نے ہماری کپمنی کو بد نیتی سے جعلی چیک جاری کر کے فراڈ اور دھوکہ دہی سے کام لیا ہے –

درخواست گزار سعید احمد نے اپنی درخواست میں آفتاب اقبال اور جنید اقبال کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا-

واضح رہے کہ آفتاب اقبال پاکستانی صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام خبرناک کے سابق میزبان ہیں۔ اس سے قبل وہ حسبِ حال کی بھی میزبانی کر چکے ہیں آفتاب اقبال اور جنید اقبال اردو شاعر ظفر اقبال کے بیٹے ہیں۔ 19 اپریل، 2014 کو جیو نیوز کے متنازع ہونے کے بعد انھوں نے پروگرام سے استعفی دیا۔ آج کل ایکسپریس نیوز پر ایک پروگرام خبردار کر رہے ہیں-

ایکسپریس۔میں وابستہ رہنے کے بعد جنوری 2019 سے اپنا ذاتی نیوز چینل کے مالک بن گئے، وہاں سے خبر زار پروگرام کرتے ہیں، ” آپ نیوز ” چینل پر نشر ہوتا ہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.