افطاری کے لئے چند مشروبات ٹھنڈک اور طاقت ساتھ ساتھ

0
38

کھجور کا ملک شیک
اجزاء:
کھجوریں 50 گرام بھگو لیں
دودھ 75 ملی لیٹر
آئس کیوب آدھا کپ
چینی 50 گرام
دہی 50 گرم

ترکیب:
بلینڈر میں کھجوریں دہی چینی دودھ اور آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں کھجور کھانے کے بے شمار فوائد ہیں اسکا ملک شیک طاقت بھی دیتا ہے اور ٹھنڈک بھی –

موکا بلینڈ ملک شیکاجزاء:
کافی پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چینی ایک کھانے کا چمچ
ابلا پانی پاؤ کھانے کا چمچ
دودھ آدھا کپ
کوکو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پسی دار چینی ایک چٹکی
ڈارک چاکلیٹ آدھا کھانے کا چمچ کدو کش کر لیں

ترکیب:
فوڈ پروسیسر میں تمام چیزیں کفی پاؤڈر چینی ابلا پانی دودھ کوکو پاؤڈر پسی دار چینی اور ڈارک چاکلیٹ ملا کر اچھی طرح پیس لیں پھر گلاس میں ڈال کر سرو کریں-

شربت آلو بخارا

اجزاء:
آلو بخارے پکے ہوئے آدھا کلو
آلو بخارے کا ایسنس آدھا چمچ
چینی 3 پاؤ
پانی آدھا کلو

ترکیب:
آلو بخارے اچھی طرح دھو کر پانی میں ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں دو چار جوش آنے کے بعد اتار لیں تاکہ گٹھلی اور چھلکا علیحدہ ہو جائے اب اس میں چینی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دوں جب ایک تار کا شربت ہو جائے تو اس میں ایسنس ڈال دیں پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور بوتلوں کو خشک کر کے بھر لیں اگر پسند ہو تو تھوڑا سا خوردنی رنگ بھی ڈال دیں

جام شیریں بنانا سمودی

اجزاء:
تازہ دودھ 2 پیالی
دہی 1 پیالی
کیلا 3 عدد
جام شیریں 4 کھانے کے چمچ
برف کے ٹکڑے 1 پیالی

ترکیب:
بینڈر میں دودھ دہی کیلا اقر برف کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اس میں جام شیریں پاؤڈر شامل کر کے مزید بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر خوب ٹھنڈی جام شیریں سرو کریں-

آڑو سمودھی

اجزاء:
آڑو کا کین آدھا کپ
دہی ایک کپ
کریم ایک کھانے کا چمچ
آئسنگ شوگر ایک کھانے کا چمچ
آئس کیوبز حسب ضرورت

ترکیب:
تمام چیزیں بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر پودینے کے پتوں سے سجا کر پینے کے لیے پیش کریں آڑو صحت کے لحاظ سے بہت مفید پھل ہے خاص طور پر گرمی کے موسم میں گرمی کی حدت کو کم کرتا ہے-

سٹرابیری فز

اجزاء:
سٹرابیری . . . . دو عدد
سٹرابیری جیلی . آدھا پیکٹ
سوفٹ ڈرنگ . . .ہاف چھوٹی
چینی . . . . . . ایک کھانے کا چمچ
برف کُٹی . . . . حسب ضرورت
پودینہ . . . . . ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:
پین میں آدھی پیالی پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں ابال آنے پر اسٹرابیری جیلی ڈال کر اچھی طرح ملائیں پھر اس میں آدھی پیالی سادہ پانی ملا کر رکھ لیں بلینڈر میں سٹرابیری پودینہ اور چینی ڈال کر بلینڈ کریں ساتھ ہی تیار کی ہوئی جیلی بھی ڈالتے جائیں پھر سوفٹ ڈرنک اور برف ڈال کر مزید بلینڈ کر لیں تیار ہو جانے پر چھوٹے گلاسوں میں ڈال۔کر سرو کریں-

زعفرانی لسی

اجزاء:
دہی ایک پاؤ
چینی حسب ذائقہ
چھوٹی الائچی 3 عدد
زعفران ایک چٹکی
دودھ ایک پیالی
آئس کیوبز آدھی پیالی
پستہ ایک چمچ

ترکیب:
تھوڑے سے دودھ میں زعفران مکس کر لیں اب بلینڈر میں دہی شکر الائچی کے دانے دودھ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں ساتھ ہر زعفران بھی شامل کر دیں اور مزید اچھی طرح مکس کریں اچھی طرح یکجان ہو جائے تو گلاسوں میں ڈال کر پستہ باریک باریک کاٹ کر اوپر چھڑک دیں ذائقے دار زعفرانی لسی تیار ہے-

Leave a reply