کلب سینڈوچ

جزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد
مرغی کا گوشت 1کپ روسٹ کیا ہوا
انڈے ابلے ہوئے 2عدد
مکھن آدھاکپ
سلاد حسب ضرورت(کھیرا،سلاد کے پتے)
ٹماٹر 1عدد قتلے کاٹ کر
مایونیز آدھا کپ
مسٹرڈ پیسٹ 2 ٹیبل سپون

ترکیب:
سب سے پہلے بریڈ کے تمام سلائسز کو مکھن لگا لیں پہلی پرت میں روسٹ کئے ہوئے گوشت کے ٹکڑےاورمایونیز اور مسٹرڈ کا مکس پیسٹ ٹماٹرکے قتلے رکھیں دوسری پرت میں سلاد اور ابلےہوئے انڈے کے ٹکڑے رکھ کر اس کے اوپر سلائس رکھ دیں اور اس کو ہلکا سا فرائی کر لیں سلائس کو درمیان سے کاٹ لیں اور درمیان میں ٹوتھ پک لگا دیں لذیذ اور عمدہ سینڈوچ تیار ہے ٹماٹو کیچپ کے ساتھ کھائیں-

رشین سلاد

اجزاء
مایونیز- آدھا کپ ،سیب- ایک عدد ،ابلے ہوئے- مٹر آدھا کپ ،سفید مرچ- آدھا چائے کا چمچ ،آلو -دو عدد درمیانے سائز کے، نمک حسب ذائقہ

ترکیب:
آلو اور مٹروں کو ابال لیں آلو اور سیب کو چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں مایونیز میں سفید مرچ اور نمک ڈالی کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں سیب اور آلوؤں کے ٹکڑے ڈال کر مکس کریں اور سلاد کو خوبصورتی کے لیے سلاد کے پتوں سے سجا لیں اور فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہو نے پر پیش کریں-

تربوز سیلڈ

اجزاء:
تربوز۔ ایک عدد، لیموں۔ – دو عدد، پودینہ۔ چند پتے، کٹی کالی مرچ۔ آدھا کھانے کا چمچم ادرک۔ دو کھانے کے چمچ، پیاز۔ ایک عدد، کھیرا۔ ایک عدد، شہد۔ دو کھانے کے چمچ، چینی۔ دو کھانے کے چمچ، نمک۔ حسب ذائقہ

ترکیب:
تربوز کے چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ کر بیج نکال لیں۔ پھر ایک پیالے میں تربوز ڈال کر فریج میں رکھ دیں تاکہ ٹھنڈا ہو جائے۔ اب فرائنگ پین میں شہد، لیموں کا رس، چینی اور حسبِ ذائقہ نمک ملاکر کیریمل سوس بنائیں اور اس میں ادرک ملا دیں۔ پھر اسے تربوز کے اوپر چاروں طرف ڈالیں اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ اس کے بعد پودینے کے چند پتے ڈال کر سب چیزیں ملالیں۔ آخر میں اسے آدھے گھنٹے فریزر میں رکھنےکے بعد پیش کریں

آلو کے کرسپی ڈونٹس:

اجزاء:
آلو -آدھا کلو ، پیاز -1 عدد چوپڈ ، ہری مرچیں -3عدد چوپڈ ، 2 سے 3 سپون ہرا دھنیا ، میدہ -1 سپون ، کارن فلور- 1 سپون ،کالی مرچیں آدھا چائے کا چمچ ، سرخ مرچ -آدھا چائے کا چمچ ، نمک-آدھا چائے کا چمچ ، ہلدی- چٹکی بھر ، انڈا -1 عدد ، بریڈ کرمز- 1 کپ

ترکیب:
آلوؤں کو بوائل کر کے انھیں کدو کش کر لیں یا میش کر لیں کدو کش کرنے سے آلو بلکل باریک ہو جاتے ہیں اب آلوؤں میں تمام چیزیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں جب مکس ہو جائے تو 10 منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں دو عدد انڈے لے کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ ڈال اچھی طرح مکس کریں اور ایک پیالی میں تھوڑا سا آئل لے لیں اور ڈونٹس کی کوٹنگ کی لیے بریڈ کرمز بنا لیں اب آلوؤں کے آمیزے کے قٹلس بنا لیں قٹلس کے درمیان میں کسی ڈھکن کی مدد سے یا انگلی سے سوراخ کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اب کڑاہی میں آئل گرم کریں اور ڈونٹس کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر کرمز لگائیں پھر ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں جب براؤن ہو جائیں تو انھیں آئل سے نکال لیں مزیدار کرسپی ڈونٹس تیار ہیں-

چیز پکوڑے

اجزاء:

کاٹیج چیز ایک کپ،بیسن ایک پیالی، انڈہ۔ ایک عدد، چکن کیوب۔ ایک عدد، لال مرچ۔ چار عدد (باریک کٹی ہوئی )، ہری مرچ۔ چھ عدد.ہرا دھنیا۔ حسب ضرورت، میٹھا سوڈا۔ ایک چٹکی، دہی۔ ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ، تیل۔ حسبِ ضرورت، نمک۔ حسبِ ذائقہ،

ترکیب:
ایک پیالے میں بیسن، انڈہ ، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں کاٹیج چیز شامل کردیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس آمیزے کے پکوڑے تل لیں۔ جب پکوڑے گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔ چیز سے بنے گرم گرم پکوڑے املی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

چنے کی دال کے پکوڑے

اجزاء:
چنے کی دال۔ ایک پاؤ، پسی ہوئی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا زیرہ۔ دو چائے کے چمچ، پیاز (باریک کٹی ہوئی)۔ ایک پاؤ، نمک۔ حسب ذائقہ، ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ، کھانے کا سوڈا۔ آدھا چائے کا چمچ، ہری مرچیں۔ آٹھ عدد، ہرا دھنیا۔ حسب ضرورت، تیل۔ تلنے کے لیے

ترکیب:
چنے کی دال کو پانی میں بھگو دیں۔ جب پکوڑے بنانے ہوں تو پانی نکال کر دال کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس میں نمک، پسی ہوئی سرخ مرچ، ہلدی، پسا ہوا زیرہ، کھانے کا سوڈا، پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح ملالیں۔ اس کے بعد تیل گرم کر کے دال کا آمیزہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں پکوڑے کی شکل میں کڑاھی میں ڈالیں اور اچھی طرح تل لیں۔

پالک کے پکوڑے

اجزاء:

پالک۔ آدھی گٹھی، بیسن۔ ایک کپ، پیاز۔ دو عدد، ہری مرچ۔ دو عدد، ہرا دھنیا۔ آدھا کپ، سفید زیرہ۔ آدھا چائے کا چمچ، ہلدی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، لال مرچ کٹی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ، تیل۔ حسب ضرورت، نمک۔ حسب ذائقہ

ترکیب:
پالک باریک کاٹ لیںاور بیسن میں شامل کریں۔ بیسن میںباقی تمام اجزاءبھی ڈال دیں اور مکس کر کے 15منٹ کیلئے رکھ دیں۔پھر تیل گرم کریں اور پکوڑے ڈیپ فرائی کرلیں۔ لیجیے مزیدار پالک کے پکوڑے تیار ہیں۔

چکن قیمہ پکوڑے

اجزاء:

چکن۔ ایک پاؤ، انڈے۔ دو عدد، بیسن۔ دو کھانے کے چمچ، پسی ہوئی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ، کٹی ہوئی ہری مرچ۔ دو عدد، ہلدی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ، نمک۔ ایک چائے کا چمچ، کٹا ہرا دھنیا۔ حسب ضرورت، چاٹ مسالہ۔ آدھا کھانے کا چمچ، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی)۔ آدھا کپ

ترکیب:
بیسن، بیکنگ پاؤڈر، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک، پانی، باریک کٹی چکن، کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے30منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب پین میں تیل گرم کر کے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔ یوں لذیذ چکن قیمہ پکوڑے تیار ہوجائیں گے۔

فروٹ چنا چاٹ

اجزاء:
سفید چنے۔ ایک پاؤ، سیب۔ ایک پاؤ، امرود۔ ایک پاؤ، کیلے۔ 6عدد، لیموں کا رس۔ حسبِ ضرورت، نمک۔ حسب ضرورت، لال مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، کالی مرچ۔ ایک چٹکی، چینی۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:
چنے گلا لیں اور سیب چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ساتھ ہی امرود کے بھی ٹکڑے کر لیں جبکہ کیلے کے گول قتلے بنا لیں۔ پیالے میں تمام پھلوں کو ڈالیں اور پھر لیموں کا رس ڈال کر ملائیں۔ چنے گلا کر اس میں شامل کرد یں اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈالیں۔ اب چینی ڈالیں اور تمام چیزوں کو ایک بارپھر اچھی طرح مکس کر یں۔ لیجیے چنا چاٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

شامی کباب

اجزاء:
بغیر ہڈی گوشت آدھا کلو
آئل 1 کپ
نمک حسب ذائقہ
انڈے 2 عدد
چنے کی دال آدھا کپ
ثابت سرخ مرچ دو عدد
پیاز 1عدد
ہری مرچ 4 عدد
ہرا دھنیا 3 چمچ
لہسن 4 جوئے
پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:
گوشت اور دال کسی پتیلی میں ڈال کر اس میں نمک ثابت سرخ مرچ لہسن اور پسا ہوا گرم مصالحہ اور پانی ڈال دیں پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت اور دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے جب دال اور گوشت گل جائے پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور اس کو گرینڈ کر لیں اگر گرائنڈر نہ ہو تو سل پر پیس لیں پھر اس میں انڈے پیاز سبز مرچ اور دھنیا باریک کاٹ کر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مصالحے کی چھوٹی چھوٹی گول ٹلیاں بنا لیں فرائی پین یا توے پر آئل گرم کرکے تل لیں شامی کباب تیار ہیں رائتہ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں-

Leave a reply