fbpx

نیب عدالت میں پیشی کے بعد آغا سراج درانی کوپی ڈی ایم یاد آگئی

کراچی :نیب عدالت میں پیشی کے بعد آغا سراج درانی کوپی ڈی ایم یاد آگئی،اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاث جات کہ کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پیش ہوئے سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سے ہمارے کوئی اختلاف نہیں ہیں ان کی اپنی سوچ ہماری اپنی سوچ ہے

وفاقی حکومت نے ہمارا پانی روکا ہوا ہے ہم پانی کے لیے احتجاج کریں گے سندھ کا بچہ بچہ پانی کے لئے نکلے گا سندھ میں پانی کی بہت ہی زیادہ قلت ہے پانی کو روکا جا رہا ہے

سندھ میں میری زمینوں پر پانی نہیں آنے دیا جارہا جس کی وجہ سے زمین سوکھ رہی ہیں اور بنجر ہو رہی ہیں ایم کیو ایم والے اسمبلی میں مجھے ڈکٹیشن دے رہے تھے اب وہ زمانہ گیا کہ میں کسی کی ڈکٹیشن لو اسمبلی کے رولز ریگولیشن کے ساتھ سب کو چلنا پڑے گا احتساب عدالت میں آغا سراج درانی پیشی کے بعد آئندہ کی تاریخ 5 جولائی مقرر کی گئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.