خیبرپختونخوا اور سندھ کے بعد گورنر بلوچستان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا:

0
28

کوئٹہ:گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا اپنے عہدے سے مستعفہ ہوگئے ہیں۔ استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا گیا۔ادھر ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم بہت زیادہ پریشان ہے کہ اس کی ساری منصوبہ بندی ناکام دکھائی دیتی ہے

یاد رہے کہ ظہور احمد آغا نے 9 جولائی 2021 کو گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ ظہور احمد آغا تقریبا 9 مہینے گورنر بلوچستان کے عہدے پر فائز رہے۔

ظہور احمد آغا نے اپنے مختصر بیان میں مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا امپورٹڈ وزیر اعظم (شہباز شریف) جس پر کرپشن کیسز ہیں تسلیم نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے سابق گورنر بلوچستان کو خط لکھا تھا جس میں ان سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہے کہ مستعفی ہو جائیں۔

سابق گورنر بلوچستان نے عمران خان کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے 3 اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔

Leave a reply