تفصیلات کے مطابق مارچ میں شرکت کے لیے شہر بھر سے مرد و خواتین، نوجوان، بچے، بزرگ، مزدور و محنت کش، تاجر، صنعت کار، وکلا، صحافی، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ و طالبات، اساتذہ، علما کرام، سول سوسائٹی، اقلیتی برادری کے نمائندے، مختلف طبقات و شعبہ زندگی سے وابستہ افراد ،  امرائے اضلاع، مقامی رہنماؤں ذمے داران کی قیادت میں قافلے، جلوس اور ریلیوں کی شکل میں وقفے وقفے سے شاہراہ قائدین پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن آج ہونے والے حقوق کراچی مارچ کی تیارویوں اور انتظامات کا مکمل جائزہ لیا ۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھاکہ کراچی کی درست مردم شماری، بااختیار شہری حکومت کا نظام،کوٹہ سسٹم کاخاتمہ، کراچی کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں میں نا انصافی کا خاتمہ، کےالیکٹرک کے لائسنس کی منسوخی اور کراچی کو اس کا جائز حق دینا، ہماری  جدوجہد ان حقوق کی فراہمی تک جاری رہےگی۔

واضح رہے مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔