نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا:رمیزراجہ کا خوبصورت جواب

0
45

لندن :نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ،اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان ختم کردیا۔

ذرائع کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

 

 

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس رویے پرافسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ ہم جانتےہیں کہ پاکستان میں مغربی ممالک کی ٹیموں کے دورے منسوخ کرنے کے پیچھے کیامقاصد ہیں ، میں‌ اس موقع پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی عزت میں اس سے کمی نہیں آئے گی ، ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے اورانشا اللہ ہم ہی فتح پانے والوں میں ہوں گے

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔

ٰیاد رہےکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیویز نے انٹیلی ایجنسیوں کے اتحاد کی اطلاع پر دورہ پاکستان منسوخ کیا۔

خبر رساں ادارے نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کو پانچ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے اتحاد سے خبر ملی تھی کہ پاکستان میں ان کی ٹیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

‘فائیو آئیز’ نامی یہ اتحاد نیوزی لینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں پر مشتمل ہے اور میچ سے قبل اس خطرے کی حتمی طور پر تصدیق کی گئی جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے ہوئے۔

بنیادی طوریہ پانج ملکی اتحاد امریکا کے مرہون منت ہے امریکہ اس اتحاد کے ذریعےاپنے سیاسی اورفوجی مقاصد حاصل کرتا ہے

Leave a reply