اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں:اپنے ہی ساتھیوں کوہٹا کربزنجووزیراعلیٰ اوراب جمالی اسپیکرمنتخب ہوگئے

0
88

کوئٹہ:اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں:اپنے ہی ساتھیوں کوہٹا کربزنجووزیراعلیٰ اوراب جمالی اسپیکرمنتخب ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب، میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر اسمبلی کا اعلان کرینگے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے اسپیکر شپ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آج ہو رہا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے، تاہم مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہوگئے، اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 بجے ہونیوالے اسمبلی اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی، تاہم قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کرینگے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بی اے پی کے جام کمال خان وزیراعلیٰ بلوچستان تھے جن کوہٹانے کےلیے اپنے ہی ساتھیوں نے بے وفائی کی اورتمام ترتعلقات اوروابستگیوں کے باوجود ان کوزبردستی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے بڑی بڑی سازشیں رچائی گئیں اورپھرایک ایسا وقت بھی آیا کہ وہ مقولہ درست ثابت ہوگیا کہ اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،

عبدالقدوس بزنجو جام کمال کو ان کے عہدے سے زبردستی ہٹا کراب وزیراعلیٰ بن گئے ہیں اور جان محمد جمالی اسپیکرکے منصب پربیٹھ گئےہیں ، اب یہ اتحاد کب تک چلتا ہے اس کا اگلے چند ہفتوں میں بتہ چل جائے گا

Leave a reply