شہبازشریف کے داماد عمران علی کے بعد مولانا کے داماد فیاض علی ہیرونکلے

0
48

پشاور :شہبازشریف کے داماد عمران علی کے بعد مولانا کے داماد فیاض علی ہیرونکلے،اطلاعات کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی کو 28 جنوری کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی کو 28 جنوری کو طلب کرلیا۔نیب نے فیاض علی کو ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ نیب خیبرپختونخوا مولانا فضل الرحمان اور دیگر افراد کی مبینہ کرپشن اور اثاثوں سے متعلق انکوائری کر رہا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے شہبازشریف کے داماد عمران علی بھی بڑی جائیدادوں کے مالک نکلے جن کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں مگران کو پیش نہیں کیا جارہا

Leave a reply