بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کےبعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز

0
42

دوحہ:بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کے بعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز،اطلاعات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔ بیلجیئم کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سجدے میں گرکر خدا کا شکر ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی سعودی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

دوسری طرف بیلجیئم کیخلاف تاریخی فتح: مراکشی کھلاڑی نے اسٹیڈیم میں موجود ماں کا ماتھا چوم لیا،عالمی نمبر دو بیلجیئم کو شکست دینے پر مراکش کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے تاہم مراکش کے ڈیفنڈر اشرف حکیمی نے منفرد انداز میں جشن منایا۔

فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کو کوسٹاریکا کے ہاتھوں شکست

اشرف حکیمی تماشائیوں کے اسٹینڈ میں موجود والدہ کے پاس گئے، اپنی شرٹ اتار کر انہیں دی اور گلے لگاکر ماتھا چوم لیا۔والدہ نے بیٹے کا بوسہ لیا اور شاباش دی۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والا جاپان اپنے دوسرے میچ میں ہار گیا۔جاپان کو کوسٹاریکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی۔میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی گول کرنے پر ناکام رہیں، لیکن پھر میچ کا واحد گول کیشر فُلر نے آخری منٹوں میں کیا جو جاپان کی شکست کا باعث بنا۔

ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

واضح رہے کہ جاپان نے پہلے میچ میں جرمنی کو دو ۔ ایک سے شکست دی تھی جبکہ کوسٹا ریکا کو اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گروپ ای کا ایک اور میچ رات بارہ بجے ہوگا جس میں دو سابق چیمپئنز جرمنی اور اسپین کا مقابلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد جرمنی کیلئے اس میچ میں جیت کافی ضروری ہوگئی ہے۔

Leave a reply