ترکی۔بھارت۔یواے ای۔سعودی عرب کے بعد برطانوی وزیراعظم کی شہباز شریف کو مبارکباد

0
36

لندن:نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کیلئے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اورآج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے

آج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے،ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

 

شہباز شريف کے وزیراعظم بننے کے بعد چین، ترکی اور بھارت سے تہنیتی پیغامات آگئے، ترکی اور چین کا کہنا ہے کہ تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ آپ کے وزيراعظم منتخب ہونے پر بے حد خوشی ہوئی، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترک تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔وزیراعظم شہبازشريف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہيں۔

پاکستان ميں موجود چینی سفارتخانے نے ٹوئٹر پيغام ميں کہا کہ سياسی تبديلی کا پاک چين دوستی پر کوئی اثر نہيں ہوگا، پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ميں ثابت قدم رہيں گے، پاک چين دوستی کی صورتحال تبديل نہيں ہوگی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت خطے کو دہشتگردی سے پاک اور امن و استحکام چاہتا ہے، ترقیاتی چیلنجز پر توجہ، عوامی فلاح و بہبود کے خواہاں ہيں۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کشمیر کے معاملے پر مودی کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کےخواہاں ہیں، بدقسمتی سے بھارت سے تعلقات اچھے نہیں بنے،

Leave a reply