اگر ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خوف زدہ ہوگی،بلاول کی دھمکی

اگر ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خوف زدہ ہوگی،بلاول کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئین کا احترام کرتے ہیں،ہماری جماعت نے ملک کو آئین دیا،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا شروع سے مطالبہ رہاہےکہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں، مہم کے دوران ہمیں صوبہ بدرکرنےکی کوشش کی گئی،آج ہماری مہم کا آخری جلسہ تھا،عدالتی فیصلہ پسند نہ ہونے کے باوجود تسلیم کررہا ہوں اورخود کو انتخابی مہم سے روک رہا ہوں ،جمہوریت کےخلاف ساری سازشوں کو بے نقاب کریں گے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتےہیں کہ گلگت بلتستان میں امن ہو، اب بھی اگر ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خوف زدہ ہوگی،ہم نہیں چاہتےگلگت بلتستان میں انتخابات متنازع ہو،پوری دنیاکی نگاہیں اس الیکشنزپر ہیں، یہ دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں،گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کریں گے، گلگت بلتستان میں ہائیڈل پاورکی صلاحیت ہے،اس سےبھی بجلی بنائیں گے مخالفین کے پاس گلگت کیلئے ایک بھی پروگرام نہیں ہے

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

گلگت بلتستان میں انتخابات،تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی

ہم الیکشن جیتیں گے،کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کانتیجہ ہے،بلاول

بلاول کا دورہ گلگت کامیاب، تحریک انصاف کی وکٹ گرا لی، کس کی مدد سے الیکشن جیتیں گے؟ بلاول نے واضح کر دیا

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت ظالم ہے، ان کامنشورغربت، بےروزگاری ہے، حکومت دھاندلی سےگلگت کےعوام کوبے وقوف بنانا چاہتی ہے،گلگت کےضلع، ضلع میں پہنچا ہوں،گلگت کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ،ادارے اپنا کام کریں،سیاست کو سیاستدانوں پر چھوڑیں، عمران خان کے وزرا عوام میں پیسے بانٹ رہے تھے،نہیں چاہتے ہیں الیکشن متنازع ہو،اپوزیشن کو الیکشن مہم سےنہیں روکاجاسکتا،امید تھی بلتستان کے الیکشن ٹرننگ پوائنٹ ہوسکتے ہیں،ابھی بھی وقت ہے الیکشن کو متنازع نہ بنائیں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو حق حاکمیت اور حق ملکیت ہم ہی دے سکتے ہیں عمران خان کے وزیر گلگت بلتستان کے عوام کو خریدنا چاہتے ہیں جو کہ نامکمن ہے گلگت بلتستان کے عوام ضمیر فروش نہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.