
معروف ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ اگر میں شادی شدہ ہوتی تو فخر سے کہتی کہ میری شادی ہوئی ہے میںیہ نہ کہتی کہ میرا منگیتر ہے. بھئی جب شادی ہوئی ہے تو فخر سے بولیے کہ شادی ہوئی ہے شادی شدہ ہوں ،منگیتر کیوں کہنا ، شادی دو انسانوںکے درمیان ایک خوبصورت رشتہ ہوتا ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں چیزوں کو نہیں چھپاتی نہ ہی اپنے معاملات دوسروں سے مخفی رکھتی ہوں. سعیدہ امتیاز نے یہ بات اپنی ساتھی کنٹیسنٹ( تماشاگھر) مریحا صفدرکو سنائی. سوشل میڈیا پر سعیدہ امتیاز کا یہ بیان سرکولیٹ کررہا ہے سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ مصطفی نامی ایک صارف نے لکھا کہ عمر اور مریحہ اچھے دوست
ہیں اور سعیدہ ان میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ سعیدہ ان دونوں کی دوستی سے جیلس ہے اور ان دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے میں لگی رہتی ہے۔ جبکہ رابعہ سلطان نامی ایک صارف نے لکھا کہ سعیدہ صرف مریحہ سے جیلس ہے اور کچھ نہیں، انہیں اپنے جھوٹ اور دوسروں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فکرمند ہوناچاہیے۔ بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ آپ اتنی ظالم نہ بنیں اور دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں خدا آپ کے لئے آسانیاں پیدا کریگا۔ یاد رہے کہ اے آر وائی پر چلنے والے رئیلٹی شو تماشا گھر میں اس وقت تماشا زوروں پر ہے۔ سعیدہ امتیاز کا بیان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔