اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

0
56

اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کا لانگ مارچ اسوقت مرید کے میں ہے

تحریک لبیک کی شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات منگل کی شام تک نہ مانے گئے تو ہم بدھ کی صبح اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے،مرید کے مارچ سے سٹیج سے اعلان کیا گیا کہ ہمارے مذاکرات ہو چکے ہیں اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو بدھ کی صبح کسی بھی وقت قافلہ روانہ ہو گا، پھر ہمیں نہ کسی گولی، نہ ہینڈ گرنیڈ کا خوف ہے، لبیک کے شرکا پر جو شیل برسائے گئے ان پر میڈ ان اسرائیل لکھا گیا، یہودیوں کے بنائے گئے شیل محمد کے غلاموں پر چلا رہے، حکمرانو کچھ شرم کرو،کچھ خدا کا خوف کرو، امریکہ سے لو یا اسرائیل کے ساتھ جس سے مرضی یاری رکھو ، اب یہ قافلہ اگر معاہدہ پورا نہ کیا گیا تو نہیں رکے گا

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1452514344101629952

دوسری جانب تحریک لبیک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حافظ سعد رضوی کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے مرید کے پہنچیں تا کہ امیر تحریک لبیک کا بھر پور استقبال کیا جا سکے، حافظ سعد رضوی اسوقت جیل میں ہیں اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں حکومت کمیٹی نے ان سے جیل میں مذاکرات کئے تھے جس کے بعد تحریک لبیک کا اسلام آباد جانے والا لانگ مارچ مرید کے میں ہی بیٹھ گیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ منگل کی شام تک مسئلہ حل ہو جائے گا، راستے کھل جائیں گے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ شب یہ بھی کہا کہ ہم نے اب تک کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 350کارکنوں کو رہا کردیا ہے معاہدے کے تحت تحریک لبیک مریدکے شاہراہ کو دونوں اطراف سے کھول دے گی

علاوہ ازیں تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کا ایک دور آج ہونے کا امکان ہے، تحریک لبیک کی شوریٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کی واپسی تک وقت مانگا ہے جس پر ہم نے وقت دے دیا ، وزیراعظم سعودی عرب سے واپس آئیں پھر حکومت معاہدہ پورا کرے گی اگر پورا نہ کیا گیا تو پھر اسلام آباد ہی منزل ہے ،حکومت نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ حافظ سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے گا اور فورتھ شیڈول سے نام نکالے جائیں گے،

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے

تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی

سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان

تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے

کالعدم تحریک لبیک مارچ، گولی لگنے سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، ایدھی فاؤنڈیشن

ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ

شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا

Leave a reply