اگر عمر 45 سال سے زیادہ ہے تو کرونا ویکیسن لگوانے کے لئے تیار ہو جائیں

اگر عمر 45 سال سے زیادہ ہے تو کرونا ویکیسن لگوانے کے لئے تیار ہو جائیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، ہر آنیوالے دن کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
بھارت میں بھی کرونا مریضوں میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے، کرونا کے بچاؤ کے لئے بھارت میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، اب بھارت نے اعلان کیا ہے کہ 45 سال کے عمر سے زیادہ والے ہر شہری کو کرونا ویکسین لگوانا پڑے گی یکم اپریل سے مودی سرکار نے ویکیسنیشن کا دائرہ وسیع کر دیا ہے،
بھارت کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صرف اپنا رجسٹریشن نمبر بتانا ہوگا اور انہیں آسانی سے سرکاری یا پرائیویٹ مراکز سے ویکسین لگوانی ہو گی۔بھارت میں ابھی تک ڈاکٹر،طبی عملے کے علاوہ 60 سال سے زیادہ عمر والے اور 45 سال سے زیادہ ان افراد کو جو مہلک بیماری میں مبتلا ہیں کی ویکسی نیشن کی جا رہی تھی بھارت میں 4.85 کروڑ شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، دوسری خوراک بھی80 لاکھ شہریوں کو دی گئی ہے بھارتی وزیر نے دعویٰ کیا کہ صرف گزشتہ روز یعنی ایک دن میں ہی 32 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی
حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل
کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا
مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا
بھارت میں بھی کرونا کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے تا ہم اطلاعات کے مطابق بھارت میں کرونا کی ویکسین لگوانے کے بعد 71 افراد کی موت ہو چکی ہے،بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کرونا ویکسین کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکہ لگوانے کے بعد 71 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 70 نے آکسفورڈ اے زیڈ ویکسین لگوائی تھی، جس کا پروڈکشن سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔
بھارت میں کرونا ویکسین لگوا کر بھی لوگ خوفزدہ ہیں اور کہ کرونا ویکسین لگوائیں یا نہیں کیونکہ کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی مسلسل اموات ہو رہی ہیں،بھارت کے رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس ایشو پر نیتی آیوگ نے ایک رپورٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک ان کی طرف سے رپورٹ نہیں آئی ہے۔ میں پارلیمانی ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں اسے ) سمن جاری کیا جائے۔