اگر یہ کام کیا تو حکومت کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، خورشید شاہ

0
24
اگر-یہ-کام-کیا-تو-حکومت-کو-نتائج-بھگتنا-پڑیں-گے،-خورشید-شاہ #Baaghi

اگر یہ کام کیا تو حکومت کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، خورشید شاہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ پارلیمنٹ کو غیر ضروری سمجھنا ہے

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات ریاست کیلئے چیلنج ہے ،افغانستان کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح نہیں ہے،جوائنٹ سیشن بلاکر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو حکومت کو نتائج بھگتنا پڑیں گے موجودہ حالات پر حکومت نے اب تک اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہیں کیا،ہم محب وطن اور ریاست کے خیر خواہ ہیں،پاکستان ہماری پہچان ہے،حکومت سوائے غلط بیانی کے کچھ نہیں کر رہی،حکومت ہر ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی ہے،کشمیر کی عوام کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ کیا جھوٹ ہے؟ سندھ میں اپوزیشن کا اتحاد نظریاتی نہیں اقتدار لینے کیلئے ہے جو کامیاب نہیں ہوگا،علی امین گنڈا پور جیسے لوگ صرف گالم گلوچ ہی کر سکتے ہیں،

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

 

Leave a reply