اگر یہی چلتا رہا تو ڈی جی نیب کو طلب کرلیں گے ،عدالت نیب پر برہم

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہا ئیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ کی ضمانتوں میں توسیع کردی گئی،اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کے بیٹے آغا شہباز عدالت میں پیش ہوئے،آغا سراج درانی اور اہلخانہ کی درخواستیں چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئیں

عدالت نے کہا کہ اسپیشل بنچ تشکیل دینے کے بعد درخواستوں کو سنا جائےگا،

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایم سی ویسٹ قمرالدین شیخ اور دیگر کےخلاف انکوائری کیس کی سماعت ہوئی،نیب کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے نیب کو تفتیش مکمل کرکے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ سے صرف انکوائری ہی کی جارہی ہے،اگر یہی چلتا رہا تو ڈی جی نیب کو طلب کرلیں گے ،عدالت نے تفتیشی افسر کر ریفرنس دائر کرکے پیش رفت سے آگاہ کرنے کا حکم دیا.عدالت نے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں لانڈھی میں غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی،سابق سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے ضمانت کی درخواست دائر کردی،عدالت نے روشن علی شیخ کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کیس کے متعلق پیش ہو،

Leave a reply