اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس کا سب انسپکٹر گرفتار

0
28
اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس کا سب انسپکٹر گرفتار

سی آئی اے کراچی پولیس کی بڑی کاروائی. اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس کا سب انسپکٹر گرفتار کر لیا گیا

مورخہ 2022-12-31 کو فقیر اللّٰہ کی مدعیت میں تھانہ گارڈن کراچی کی حدود سے 35 سالہ محسن امین نامی شخص کے اغوا ہونے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔محسن امین کے اغوا ہونے کے ایک دن بعد محسن کی بیوی کو 25 لاکھ تاوان دینے کے لیے کال کی گئی تھی۔ایس ایس پی AVCC CIA امجد حیات کی ہدایات پر AVCC-CIA انسپکٹر سعید نیاز تھیم نے کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے ٹیکنیکل پہلوؤں سے ٹریس کرنے کے بعد نہایت ہی ماہرانہ حکمت عملی جوڑ کر گزشتہ رات لسبیلہ چوک کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے تاوان وصول کرنے والے ملزم سب انسپیکٹر سعیداللّٰہ یوسفزئی (تھانہ گل بہار) کو گرفتار کر کے مغوی محسن امین کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

اغوا برائے تاوان میں ملوث گرفتار سب انسپکٹر سے مزید تفتیش جاری ہے اغوا میں شامل مزید ملزموں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

دوسری جانب تھانہ الفلاح پولیس کی کارواٸی اسٹریٹ کراٸم کی بیشتر وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے زیر استعمال مسروقہ موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی, گرفتار ملزم کی شناخت میر مرتضٰی خاصخیلی ولد محمد داٸود خاصخیلی کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزم عادی پیشہ مجرم ہے اور پہلے بھی بیشتر اسٹریٹ کراٸم کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے,گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لئے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

Leave a reply