اغوا ہونے والا نوجوان اٹک میں بے دردی سے قتل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
راولپنڈی تھانہ صدر واہ کی حدود نیو سٹی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا نوجوان اٹک میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا ،پولیس کی روایتی سستی اور لاپرواہی نے ایک ماں کی گود اجاڑ دی ،عبدالرحمن نامی شخص جو کہ نیو سٹی میں پراپرٹی کا کام کرتا ہے کو کل نامعلوم افراد نے اسے اغوا کیا اس کے چار گھنٹے بعد عبدالرحمان کا نمبر مسلسل آف ملا ،مغوی کے گھر والوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن اطلاع دی مگر مقامی پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی بات نہیں سنی ،نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد عبدالرحمن کو بے دردی سے قتل کر دیا عبدالرحمن کی لاش تھانہ اٹک پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اٹک ہاسپٹل شفٹ کر دی ہے
سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل
جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان