اگلے سال یوم تاسیس دو جگہوں پر نہیں ایک جگہ پر ہوگا، فاروق ستار کی پیشگوئی

0
30

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے یوم تاسیس کے جلسے میں پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال یوم تاسیس دو جگہوں پر نہیں بلکہ ایک جگہ پر ہوگا۔ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے پی آئی بی میں یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھاکہ آج ہم نظریہ ایم کیوایم کا 37 واں یوم تاسیس منارہے ہیں، وعدہ کیا تھا کہ نظریاتی تحریک اورنظریےکو قائم کروں گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بند دفاتر کھولے جائیں یا جہاں ہم چاہیں، وہاں ہمارے دفاتر کھلنے دیے جائیں۔فاروق ستار نے پیش گوئی بھی کہ اگلے سال یوم تاسیس دو جگہوں پر نہیں ایک جگہ پر ہوگا۔پورے ملک میں نئےصوبے بنائے جائیں، خالد مقبول صدیقی خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے گزشتہ روز یوم تاسیس منایا تھا اور یوم تاسیس کا جلسہ نشتر پارک میں ہوا تھا جس میں خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔کراچی کے حوالے سے سربراہ بحالی کمیٹی کا کہنا تھاکہ تمام شہروں کے وسائل کے حساب سے پیکج ملنا چاہیے، جس دن درست مردم شماری ہوگی وڈیرہ شاہی کا خاتمہ ہوگا۔فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی ڈوبا تو 11 سو ارب کا اعلان ہوا، 6 ماہ گزرگئے رقم نہیں مل سکی، گجرنالہ اور اورنگی نالےکےاطراف لوگوں کےگھرتوڑےجارہےہیں، سندھ میں غیر آئینی کوٹہ سسٹم کو ختم کرائیں گے۔بحالی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھاکہ تیل کی قیمتوں کا بحران حکومت کی اپنی ٹیم نے کیا، ملک میں منہگائی نےعوام کی کمرتوڑدی ہے، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت نے عوام کوپریشان کیا ہوا ہے، کراچی کے ساتھ پورے سندھ کے شہری علاقے تباہ ہوچکے، ملک کے بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان کے بعد کراچی کے مسائل پرتحریک چلائیں گے۔

Leave a reply