اگر عمل ہوگا تو ردعمل کے طور پر جواب بھی ملے گا ، ایرانی سپریم لیڈر نے دیا دبنگ پیغام

0
23

باغی ٹی وی :اگر عمل ہوگا تو ردعمل کے طور پر جواب دیں گے ، ایرانی سپریم لیڈر نے دیا دبنگ پیغام

ایرانی سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے کے بارے میں خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار صرف عملی اقدام ہوں گے . ۔ اگر دوسری طرف عمل کیا گیا تو ہم بھی رد عمل کریں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے شہر تبریز میں ہونے والے یادگار عوامی قیام کی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہت اچھے الفاظ اور وعدے سنائے گئے ہیں جبکہ عملی طور پر ان کی خلاف ورزی کی گئی ہے .

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی قوم خصوصیات کی حامل ہے جن مین ایثار، بہادری، ا مید جیسے عنصر شامل ہیں
ایرانی عوام تھکے نہیں‌ ہیں.

ایرانی لیڈر نے ایرانی نظام کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کچھ کمزوریاں اور ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ کامیابیوں کے ساتھ اپنی ناکامیوں اور کمزوریوں پر غورکریں اور ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں .دوسری طرف دشمن چاہتا ہے کہ ہم اپنی کامیابیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اور کمزویوں کو سر پر سوار کر کے انقلاب کے راستے کو ترک کریں .

Leave a reply