اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو اذیت بھی نہ دیں ، چیئرمین پاسبان

0
26

کراچی ، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار زوالفقار، ایگزیکٹو کونسل کے رکن خالد صدیقی ایڈووکیٹ، پی ایس ملیر کے صدر یاسین باری اور میڈیا کوآرڈینیٹر عزیز فاطمہ پر مشتمل وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی دعوت پر پی ایس ایل میچوں کے دوران عوام کو پریشانیوں سے بچانے اور متبادل راستوں کے لئے بلائی جانے والی میٹنگ میں شرکت کی جہاں نیشنل اسٹیڈیم سے متصل علاقہ مکین بھی مدعو تھے۔

میٹنگ کے دوران راستوں کی بندش کے باعث پیش آنے والی مشکلات، تجاویز اور ممکنہ حل پر گفتگو کی گئی۔ پاسبان کے وفد نے بھی اس حوالہ سے اپنی تجاویز پیش کیں اور انتظامی امورمیں روا رکھی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کی۔ جس پر اے آئی جی اور ان کے افسران نے غلطیوں کو سدھارنے کی یقین دہانی کرائی اور پاسبان کی تجاویز کو سراہا۔ پاسبان وفد نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور میچز کے دوران سڑکوں کو اشد ضرورت کے علاو بند نہ کرنے پر کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

اے آئی جی اور ان کی ٹیم نے یقین دہانی کروائی کہ اقدامات میں جو کمی بیشی ہے اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار زوالفقار نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہونا چاہئے۔ عوام کو کچھ ریلیف نہیں دے سکتے تو اذیت بھی نہ دیں۔ انسانی زندگی کھیل سے زیادہ اہم ہیں ایمبولینسز کا راستہ روکنے سے گریز کیا جائے۔ موقعہ پر موجود پولیس اہلکاروں کو عوام خصوصا ایمبولینس کے ڈرائیورز اور مریضوں کے ساتھ حتی الامکان تعاون کرنا چاہئیے کیونکہ مریضوں کی زندگی کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

ایمبولینس اگر کسی مریض کو لے کر جا رہی ہے تو اسے گذرنے دینا چاہئیے، قوانین انسانون کی سہولت کے لئے ہوتے ہیں، نہ کہ انہیں پریشان کرنے کے لئے۔ خالد صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھیل تفریح کے لئے ہے عوام کو اذیت دینے کے لئے نہیں۔بحیثیت قوم ہماری ترجیحات کیا ہیں، یہ بات واضع ہونی چاہئے۔ تفریح کو تکلیف میں تبدیل کرنا دانشمندی نہیں انتظامیہ درست حکمت عملی اختیار کرے۔

معاملہ کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اے آئی جی غلام نبی میمن نے مریضوں اور ایمبولینسز کے لئے موقعہ پر موجود پولیس اہلکاروں کو خصوصی احکامات جاری کئے اور کہا کہ ایسی کسی بھی صورتحال میں ایمبولینس کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کیا جائے۔ پاسبان وفد نے میچز کے دوران سڑکیں بند نہ کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف کی پاسداری اور کورٹ کے آرڈرز پر عملدرآمد کرنے کی درخواست کی

Leave a reply