فلسطین پراسرائیلی مظالم: اگر ہم خاموش رہےتو پھرہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں ماہرہ خان

0
36

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ماہرہ خان نے بھی اپنا بیان جاری کیا ہے-

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں ماہرہ خان نے کہا کہ اگر ہم خاموش رہے تو پھر ہمارے ہاتھ بھی اس خون سے رنگین ہیں۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں فلسطین کے پرچم کا ایک خوبصورت کولاج بھی شئر کیا ہے اور آخر میں تحریر کیا آزاد فلسطین۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی بمباری سے وزارت صحت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

فلسطین کا ساتھ دینے کیلئےصرف مسلمان ہونے کی نہیں انسان بننے کے ضرورت ہے زید علی

Leave a reply