اگر تین بار کا وزیر اعظم گھر جا سکتا ہے تو کوئی مقدس گائے نہیں‌ ہے ، مریم نواز

0
37

اگر تین بار کا وزیر اعظم گھر جا سکتا ہے تو کوئی اور مقدس گائے نہیں‌ ہے ، مریم نواز

باغی ٹی وی : مریم نواز نے "شیر جوان ” تحریک کی افتتاحی تقریب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جزبہ دیکھ کر لگ رہاہے کہ یہ طوفان اب رکنے والا نہیں‌ہے. ہم اس محدود جگہ پر مجبوری کی وجہ سے جمع ہوئے ہیں‌کیونکہ ہم پر اپنے دروازے بند کردیے گئے ہیں .ہم ایسی تقریبات ہر صوبے میں کریں گے مجھے پاکستان کے ہر حصے سے مسجز آ رہے ہیں. ہم ہر جگہ جاکر "شیر جوان "تحریک کا افتتاح کریں .
مریم نواز نے جوانوں کو مخاطب کرتےہوئے کہا یہ دراصل 1931ء میں قائد اعظم کے اس خطاب کا تسلسل ہے جب انہوں نے جوانوں کو کرتےہوئے فرمایا تھا.
مریم نواز نے کہا کہ یہ "شیر جوان تحریک” اب آزادی کی حفاظت کرے گی . وہ آزادی جو بولنے کا حوصلہ دیتی ہے. ان کا کہنا تھا ہمیں‌ہمارا حق ہمیں‌بھیک کی طرح دیا جائے گا تو یہ بھی غلامی ہے . غلامی یہ ہوتی ہےکہ جب سندھ کے آئی جی کو اغوا کر لیا جاتا ہے صرف اس وجہ سے اس نے غلط مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا.نواز شریف آپ ایسی غلامی سے نجات دلانے کے لیے نکلی ہیں.


مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ نہ روکا گیا توہر گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوا جائے گا. اس لیے اس غلامی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوجاؤ.
مریم نواز نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ؛ نے آئین پاکستان مطالعہ پاکستان میں‌پڑھا ہوا ہے نواز شریف اسی آئین کی پاسداری کے لیے اٹھا ہے .
ادھر مریم نواز نے کی تقریر میں یہ نعرے لگ گئے "یہ جو مارا مارا ہے اس کے پیچھے وردی ہے. یہ جو دہشت گردی اس کے پیچھے وردی ہے .

مریم نواز نے جنرل عاصم سلیم باجوہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ آپ نوکری پیشہ ہوتےہے کھربوں کی جائیداد کیسے بن گئی. یہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے . اگر تین بار کا وزیراعظم نواز اگر نیب میں‌پیش ہوکر گھر بھیجا جاسکتا ہے تو کوئی اور کیوں نہیں‌. جنرل بھی اس طرح قابل گرفت ہیں.

Leave a reply