اگر ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں گے برطانوی وزیراعظم

0
69
اگر ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں گے برطانوی وزیراعظم #Baaghi

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو طالبان کے ساتھ کام کریں گے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے افغانستان کا معاملہ صحیح طریقے سے نہ سنبھالنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے وزیر خارجہ کا دفاع کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ افغانستان کے مسائل کے حل کی تلاش کے لیے ہماری سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رہیں گی اور اگر ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے۔

اس سے قبل افغان شہریوں سے ملاقات کے بعد بورس جانسن نے کہا تھا کہ افغان شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے افغان شہری برطانیہ میں کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں،ان کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم افغان شہری بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ انسانی المیہ اور خانہ جنگی روکنا ہی مہاجرین کے مسئلے کا بنیادی حل ہے۔ عالمی برادری کی اولین ترجیح افغانستان کے تمام دھڑوں کو متحد کرنا اور بات چیت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔

Leave a reply