زرعی کالج جامعہ سرگودھا کے ماہرین کا شعبہ زراعت سے متعلق مختلف امور کی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے لڈے والا کا دورہ

0
76

سرگودھا۔ 29 جولائی (اے پی پی) زرعی کالج جامعہ سرگودھا کے ماہرین نے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت کسانوں کو شعبہ زراعت سے متعلق مختلف امور کی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے سرگودھا کے نواحی علاقہ چک نمبر 52شمالی لڈے والا کادورہ کیا۔دورہ میں کالج کے زرعی ماہرین نے کسانوں اور زمینداروں کو مختلف فصلوں،سبزیوں،پھلداراور سایہ دار درختوں کی باقاعدہ بوائی سے لے کر کٹائی تک فصلوں کی حفاظت اورمارکیٹنگ کے حوالے سے خصوصی مشورے دیے۔ کسانوں کو جانوروں کی افزائش،گوشت اوردودھ کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید تحقیق کی روشنی میں مفید مشورے اور لائحہ عمل دیا۔زررعی ماہرین نے اس موقع پر باقاعدہ فصلوں میں جا کرپودوں اور زمینوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل زرعی کالج ڈاکٹر اعجاز رسول نورکانے کہا کہ ہمارے کالج کے اساتذہ اور زرعی ماہرین کسانوں کے بچوں کو زرعی تعلیم اور کسانوں کو کاشتکاری کے جدید علم و تحقیق کے بارے میں آگہی فراہم کرتے ہیں تا کہ ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ ہو اور ہمارا محنتی کسان خوشحال ہو۔شعبہ توسیع زراعت کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز اشرف نے کہا کہ ہماری زرعی ماہرین کی ٹیم ہر اس علاقہ کا با قاعدہ دورہ کرتی ہے جہاں کے افراد زراعت اور لائیو سٹاک سے وابستہ ہیں۔اس میں ہمارے نہری اور بارانی علاقے شامل ہیں۔کسانوں کے نمائندہ مہر فاروق نے کاشتکاری کے جدید طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے پر زرعی کالج کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Tagsbaaghi

Leave a reply