مریم نوازمزارقائد پربھی سیاست سےبازنہ آئیں،قوم کےسرشرم سے جھکادیے،شوہرصفدرکو”ووٹ کوعزت دو”نعرےلگانے کاحکم

0
40

کراچی :آہ !مریم نوازمزارقائد پربھی سیاست سے بازنہ آئیں،قبرکااحترام پامال،شوہرصفدرکو فاتحہ خوانی کی بجائے”ووٹ کوعزت دو”نعرے لگانے کاحکم،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازبابائے قوم کے مزارپرسیاست کرکے قوم کے سرشرم سے جھکادیئے

ذرائع کے مطابق آج جب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے کراچی پہنچیں تواس دوران مریم نواز کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی۔ کارکنوں نے لیگی نائب صدر کا پر تپاک استقبال کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑی پر گل پاشی کی۔

 

 

 

کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک بھی کاٹا گیا جب کہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

 

ذرائع کے مطابق مریم نواز ائیرپورٹ سے قافلے کے ہمراہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد پہنچیں۔جب مریم نوازمزارقائد میں داخل ہوئیں تواس وقت بھی بابائے قوم کے مزارکی بیحرمتی کرتے ہوئے وہاں احترام کی بجائے شدید نعرے بازی کی گئی

ذرائع کے مطابق اس دوران جب مریم نوازنے فاتحہ کےلیےہاتھ اٹھائے تو اس دوران کیپٹن (ر) صفدرنے فاتحہ خوانی نہیں بلکہ ان کو پابند کیا گیا تھا کہ جونہی مریم نوازفارغ ہوں توآپ نے زورزور سے "ووٹ کوعزت دو” کے نعرے لگانے ہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کچھ بڑی عمرکے لوگوں کی طرف سے یہ آوازیں بھی سننے کوملیں کہ قبراورمزار کا احترام کریں یہ سیاست یہاں نہ کریں جس پرخاموشی کی بجائے کیپٹن صفدر نے مریم کی طرف منہ کرکے زور زور سے نعرے لگانے شروع کردیئے

ادھر ذرائع کے مطابق مریم نواز کی طرف سے مزارقائد پراس قسم کے نعروں پرپورے ملک میں‌شدید ردعمل پایاجارہا ہے ، اکثرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آخریہ خاتون کیا چاہتی ہے ؟

ادھر ذرائع کے مطابق مریم نواز اس دورے سے بہت خوش ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اورآئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کی عوام نے عزت، محبت اورشفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔

Leave a reply