پھل فروش سوشل میڈیا پر ہوا مشہور

0
0
ahad khan fruit seller

خان پور :ارشد چائے والے اور ننھے احمد شاہ کے بعد اب خان پور کا ریڑھی پر فروٹ بیچنے والا محنت کش احد خان بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے .خان پور کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر فروٹ فروخت کرنے والا نوجوان احد خان اپنے مخصوص شاعرانہ انداز اور ماڈرن تالی کے باعث سوشل میڈیا پر دن بدن شہرت حاصل کرتا چلا جا رہا ہے. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احد خان نے کہا کہ الحمدللہ مجھے اللہ پاک نے فن دیا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی شاعری کو اس انداز میں بیان کر سکتا ہوں کہ میرے الفاظ سننے والوں پر اثر چھوڑ جائیں میں نے اپنے مخصوص شاعرانہ انداز میں نوجوان نسل میں وطن عزیز اور پاک فوج کی محبت اجاگر کرنا شروع کر رکھی ہے. موجودہ افراتفری کے دور میں یہ ضروری ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے دل وطن عزیز اور پاک فوج کی محبت سے لبریز ہوں احد خان کے شاعرانہ انداز سے متاثر ہونے والے نوجوان اس کی فروٹ کی ریڑھی پر جا کر سیلفیاں بناتے نظر آتے ہیں جبکہ مختلف نجی محفلوں کو چار چاند لگانے کے لیے بھی نوجوان احد خان کو خصوصی طور پر انوائٹ کرتے ہیں۔

Leave a reply