احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات شروع
معروف احد رضا میر اور نامور اکارہ سجل علی کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں ان کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احد رضا میر اور سجل علی کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف دونوں کی ڈھولکی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے اور ہر طرف ان کی شادی کی چہ میگوئیاں جاری ہیں
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر احد رضا میر کی والدہ نے اسٹوری لگائی جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا گیا تھا جس پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا تھا اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد احد اور سجل کے مداح نہ صرف خوش ہیں بلکہ دونوں کو شادی کی مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کے لیے بھی بے چین ہیں
واضح رہے کہ احد اورسجل کی جوڑی نے ڈرامہ سیریل یقین کا سفرسے مقبولیت حاصل کی جس کے بعد گذ شتہ سال عید پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی