سب سے اہم مسئلہ عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،چیف سیکریٹری سندھ

چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ سب سے اہم مسئلہ صوبے کی عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،عوام انتظامیہ پر بھروسہ نہیں کرتے،اس کی بڑی وجہ ان کے مسائل وقت پر حل نہ ہونا ہے.

باغی ٹی وی کے مطابق بیچ لگژری ہوٹل میں انگلش اسپیکنگ یونین کے دعوت پر ممبران انگلش اسپیکنگ یونین سے خطاب کرتے ہوئے آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں غربت،بے روزگاری ودیگر بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور ان کے بنیادی مسائل حل کریںاس موقع پر پیٹرن انچیف انگلش اسپیکنگ عزیز میمن،صدر پرویز مدراس والا،جنرل سیکریٹری مجید عزیز،سنئیر نائب صدر عرفان قریشی نے بھی اظہار خیال کیا،اس موقع پر ممبران نے چیف سیکریٹری سندھ سے مختلف سوالات بھی کئے،ایک سوال پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ کراچی اب روشنیوں کا شہر نہیں رہا،آج بھی کراچی ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے بہتر حالت میں ہے،انہوںنے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مسائل بہت زیادہ ہیں ،لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ ان پر توجہ نہیں دی جارہی یا انہیں حل کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی،انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ شہر میں آبادی کا بوجھ ہے،انفرااسٹریکچر اس طرح نہیں بڑھا جس طرح ضرورت ہے ،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ جوآخری مردم شماری کی گئی ہے اس میں صحیح آبادی ظاہر کی گئی اس سلسلے میں کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے،چیف سیکریٹری سندھ نے کہاکہ یہ تاثر بھی درست نہیں کہ سندھ میںکام کرنے والے سرکاری افسران یا ملازمین پر سیاستدانوں کا دباو ہوتا ہے،اگر کوئی سرکاری افسر یہ سمجھتا ہے کہ اسے ناجائز کام کیلئے مجبور کیا جارہا تو اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ یہ کام نہ کرے،انہوں نے کہا کہ میں نے چیف سیکریٹری کی حیثیت سے ماتحت افسران کو واضح ہدایت دی ہوئی ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کریں اور تمام کام قائدے و قانون کے مطابق سے کئے جائیں،انہوںنے کہا کہ جب میں حیدرآباد میں کمشنر تھا تو اس وقت میں نے یہ بات محسوس کرلی تھی کہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بھی درست نہیں کی سرکاری افسران وقت پر دفاتر میں موجود نہیں ہوتے ،میں خود صبح 9 بجے دفتر میں موجود ہوتا ہے اور اسی طرح دیگر عملہ بھی آفس میں پہنچ جاتا ہے،ایک سوال پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ اپنی جان کے تحفظ کے لئے موٹر سائیکل والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ہیلمنٹ کا استعمال کریں ،حکومت اگر سختی کرتی ہے تو شور مچنا شروع ہوتا ہے کہ لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے،انہوں نے نائجیریا اور ناروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں کرپشن زیادہ ہے اور وہاں کی حکومتیں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے،پیٹرن انچیف عزیز میمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیدآصف حیدر شاہ کا درست انتخاب کیا ہے،آصف حیدر شاہ میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ صوبے کے مسائل حل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ انگلش اسپیکنگ یونین وہ پلیٹ فارم ہے جو مختلف شعبوں میں لوگوں کی خدمت کررہاہے،انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صوبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں،لیکن ان مسائل کا حل بھی ضرور ی ہے،پرویز مدراس والا نے چیف سیکریٹری سندھ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ سید آصف حیدر شاہ سول انجنئیر ہونے کے علاوہ پانچ مرتبہ گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری صوبے کے 61 ویں چیف سیکریٹری ہیں،وہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور صوبے کے مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،مجید عزیز نے کہا کہ چیف سیکریٹری سید آصف حیدرشاہ کا تعلق اسی صوبہ سندھ سے ہے اور انہیں شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل کا پوری طرح علم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے،سنئیر نائب صدر عرفان قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف اعلی شخصیات کو خطاب کی دعوت دیتے ہیں اور ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ چیف سیکریٹری آج ممبران سے خطاب کے لئے ہمارے درمیان موجود تھے،تقریب کے اختتام پر چیف سیکریٹری کو انگلش اسپیکنگ یونین کی جانب سے ممنٹم پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیرتعلیم کی کراچی میں 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری

سندھ حکومت کا 30 اضلاع میں کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا اعلان

معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

کراچی میں پارہ مزید گر گیا، سردی بڑھنے کا امکان

علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

Comments are closed.