اہل کراچی پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں

اہل کراچی پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں

باغی ٹی وی : ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے مکینوں پر نیا بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے تحت کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں گزشتہ 4 ماہ کے لئے اضافہ اور3 ماہ کے لئے کمی کی درخواست کی ہے، جس کے منظوری پر کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 52 پیسےسستی کرنےاور 3 سہ ماہیوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست کی ہے۔ کمپنی نے اپریل سے دسمبر 2020 کی 3 سہ ماہیوں کیلئے درخواست کی،

جولائی سے دسمبر 2020 کی کیلئے بجلی 3 روپے 79 پیسے مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ اپریل سے جون 2020 کیلئے بجلی 3 روپے 91 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا، کے الیکٹرک کی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گا.

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے گیس اور بجلی کی قمیتوں میں پہلے ہی اضافہ کر رکھا ہے . جس سے غرب عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے .

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ مفتاح اسماعیل نے وجوہات بتا دیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.