ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہوں،
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا تھا کہ بھجوائے گئے مراسلے کا جواب دیدیا ہے،گزشتہ روزوالے کیس میں عدالتی حکم پر معاونت فراہم کی،عدالت نے ہی کہا کہ گورنر سے ہدایات لیکر پیش ہوں آئین اور قانون کے تحت ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا، بھجوائے گئے مراسلے کا جواب دیدیا ہے. میں نے اعلان کر رکھا ہے جیسے ہی کوئی دوسری حکومت آئے گی میں استعفیٰ دے دوں گا
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کو کام کر نے سے روک دیا گیا ،محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب مراسلہ جاری کردیا ،مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہے پنجاب حکومت کی عدم موجودگی میں ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکتے،
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس گزشتہ روز ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے اور انہوں نے اس سے قبل گورنر پنجاب کے لکھے گئے خط کے جواب میں عثمان بزدار کے استعفے کو غیر آئینی قرار دیا تھا کیونکہ استعفیٰ گورنر کی بجائے وزیراعظم کے نام لکھا گیا تھا
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کے حلف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا احمد اویس کے مطابق گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو سنا گیا ہے احمد اویس نے کہا کہ صدر پاکستان کیس میں فریق نہیں تھے، انہیں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں؟۔ آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا
دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا
پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار
امریکی اہلکار کی ذاتی رائے کو سازش نہیں کہا جا سکتا، اسد مجید
اے آروائی مالکان عمران کو پاکستان پرمسلط کرنیکی سازش کے سپانسرزہیں،خواجہ سعد رفیق
عمران خان کنٹینر میں تھے، کنٹینر میں ہیں اورکنٹینر میں رہیں گے ،مرتضیٰ وہاب
قتل کے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی کے فرار کی ویڈیو سامنے آ گئی