احمد مسعود اور امر اللہ صالح پنجشیر میں ہی موجود ہیں سابق افغان سفیر
دو شنبے: سابق افغان سفیر محمد ظاہر اغبر نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد مسعود اور امر اللہ صالح پنجشیر میں ہی موجود ہیں۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق افغان حکومت کے تاجکستان میں سابق سفیر نے کہا ہے کہ پنجشیر کے رہنما احمد مسعود اور سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کی مزاحمتی فورسز اب بھی طالبان سے لڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ امر اللہ صالح کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں جبکہ مزاحمتی رہنما سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عام رابطے نہیں کر رہے ہیں اگر احمد مسعود اور امر اللہ صالح کو فرار ہونا ہوتا تو وہ پہلے دن ہی فرار ہو جاتے جب ان کے پاس موافق حالات تھے۔
آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما سابق افغان صدر اشرف غنی کی طرح نہیں کیونکہ وہ اپنے لوگوں اور قوم کے لیے جذبات رکھتے ہیں میں امر اللہ صالح کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں جو اس وقت پنجشیر میں ہیں اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت چلا رہے ہیں۔
محمد ظاہر اغبر نے کہا کہ پنجشیر میں مارشل لا نافذ ہے اور زیادہ تر خاندان گھاٹی چھوڑ کر پہاڑی علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ مزاحمتی محاذ کی فورسز بدستور اپنی پوزیشنز پر ہیں۔