طالبان کا پنجشیر پر قبضہ،احمد مسعود نے مذاکرات کی پیشکش کردی

0
25

طالبان کے پنجشیر پر قبضے کے بعد قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان سے مذاکرات کی پیشکش کردی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں احمد مسعود نے کہا ہے کہ اگر طالبان پنج شیر اور اندراب میں پیش قدمی روک دیں تو قومی مزاحمتی محاذ قیامِ امن کی خاطر فوری طور پر جنگ بندی کیلئے تیار ہے۔

احمد مسعود نے کہا کہ قومی مزاحمتی محاذ طالبان کے ساتھ اختلافات کو اسلام اور اخلاقیات کی روشنی میں پرامن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے اور امید کرتا ہے کہ آئندہ حکومت میں تمام گروپوں اور فرقوں کی نمائندگی شامل کی جائے گی۔

یاد رہے کہ احمد مسعود کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب طالبان پنج شیر پر قبضہ کرچکے ہیں اس وقت پنج شیر کے دارالحکومت میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل طالبان کی جانب سے کئی روز تک قومی مزاحمتی محاذ کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی گئی تاہم مثبت پیش رفت نہ ہونے کے بعد طالبان نے پنج شیر پر حملہ کردیا تھا۔

افغان طالبان سن لیں‌:جان قربان کردوں گا مگراپنی عوام کوآپکے رحم وکروم پرنہیں…

اس سے قبل احمد مسعود کا کہنا تھا کہ فغان طالبان سن لیں‌:جان قربان کردوں گا مگراپنی عوام کوآپکے رحم وکروم پرنہیں چھوڑسکتا عوام اپنے حقوق کے لیے لڑنے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

احمد ضیاء مسعود کا کہنا تھا کہ وہ اپنے غیوربہادرعوام کی خاطرجان توقربان کردیں‌گے مگروادی پنجشیر کی عوام کوافغان طالبان کے رحم کروم پرنہیں چھوڑ سکتا –

طالبان افغانستان کے 34 میں سے 33 صوبوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں تاہم وادی پنجشیر میں مذاکرات کے کئی دور ناکام ہونے کے بعد 2 روز سے طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

گزشتہ روز طالبان کی جانب سے وادی پنجشیر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا گیا تاہم ترجمان مزاحمتی فورس نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے۔

آزادی اور انصاف کے لئے شروع کی گئی جنگ سےکنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے احمد مسعود

Leave a reply