اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

0
47

اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فیسکو افسران کے تبادلے اور معطلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے سی ای او اور چیف انجینئر کے تبادلے پر عمل درآمد معطل کر دیا،افسرشفیق الرحمان اور چیف انجینئر عمر لودھی کو پوسٹوں پر کام کرنے کی اجازت دے دی گئی

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے ،حکومت کو ایسی پوسٹوں پر سیاسی تقرر وتبادلوں سے گریز کرنا ہوگا،

احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے وفاقی وزرات پانی و بجلی اور ایم ڈی پیپکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،واضح رہے کہ فیسکو افسران نے تبادلے اور معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،

لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی 60 نشستیں ، 20 سیٹیں خالی

Leave a reply