ہمیں افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرنی چاہیے، احسن اقبال نے کیا کہہ دیا

0
34

،ہمیں افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرنی چاہیے، احسن اقبال نے کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آپ 2 سال کہاں سوتے رہے ہیں،ملک میں دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے،ہمیں افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرنی چاہیے،

افغانستان کے لوگوں کو موقع ملنا چاہئے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی حکومت کا فیصلہ کریں،ان کی نالائقی اور نااہلی ہر شعبے کو پاکستان میں رسوا کر رہی ہے

احسن اقبال کے اس بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ہے کہ ہے پاکستان افغانستان کے امور میں مداخلت کر رہا ہے . اور یہی بات اشرف غنی اورا بھارت کہتا آیا ہے .

ادھر اسحاق ڈار نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے . سلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ داسو ڈیم سے چینی عملے کا کام بند کردینا موجودہ حکومت کی ناکامی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے .

ان کا کہنا تھا کہ اس نالائق حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے . جو چینی عملے کی حفاظت نہیں‌کر سکی . اس نے آگے کیا کام کرنا ہے .

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت نے نیشنل اشوز کو بھی اس طرح سے ہنڈل کیا ہے کہ جس سے قومی سلامتی داؤ پر لگ گئی ہے .

Leave a reply