مزید دیکھیں

مقبول

حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا...

حسینہ واجد کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست

بنگلہ دیشی پولیس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد...

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرنے کی اصل حقیقیت سامنے آ گئی

پہلگام ڈرامہ،مودی سرکار کاپہلگام میں مسلمانوں کی زمینوں...

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدرسے ملاقات

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے...

سکھر :ڈی آئی جی کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی...

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنمااحسن اقبال کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں،نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کاناجائزاستعمال کیا ،احسن اقبال نےنارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

لیگی رہنما نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سپورٹس سٹی کمپلیکس تعمیر کرایا، جس میں 6 ارب روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سپورٹس سٹی کمپلیکس بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور 44 ایکڑ پر تعمیر کیا گیا، جس کے لئے پی ایس ڈی پی میں خصوصی رقم رکھی گئی، منصوبے کیلئے تمام فنڈز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذریعے خرچ کرائے گئے، احسن اقبال نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تقرری سے واقف ہونے کے باوجود احکامات دیئے، سپورٹس بورڈ کی نئی انتظامیہ نے 16 اپریل کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی توجہ دلائی تھی، جس کے بعد چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو اختر نواز گنجیرا کے بیرونی دوروں کی تحقیقات کا حکم دیا۔

احسن اقبال کو 11 بجے احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش کیا جائے گا،احسن اقبال کواحتساب عدالت اسلام آباد نمبر ایک میں پیش کیا جائے گا،نیب کی جانب سے لیگی رہنمااحسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی.

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ، ن لیگی کارکنان کی عدالت آمد متوقع ہے ان کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی.،نیب احسن اقبال کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا، نیب نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا۔ احسن اقبال کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے جاری کیے تھے جن کی تعمیل کی گئی ہے،

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر زکی ٹیم طلب کر لی احسن اقبال کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan