احسن اقبال کا جسمانی ریمانڈ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

0
29

احسن اقبال کا کتنے روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نےاحسن اقبال کا 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،عدالت نے لیگی رہنما احسن اقبال کو6جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے، احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کی.

احسن اقبال کی عدالت پیشی،وکیل صفائی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ نیب پراسیکیوٹر پریشان

وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے، نیب کو جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟تمام اجلاس کے منٹس موجود ہیں، سارا ریکارڈ وہیں ہے، اگر نیب کواحسن اقبال سے تفتیش کرنی ہے تو بلا کر تفتیش کرے،

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ احسن اقبال نے نے پی سی ون اپنی نگرانی میں اپروو کیا،احسن اقبال نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، پنجاب حکومت سے ریکارڈ مانگا ہے جسے احسن اقبال سے کنفرنٹ کرانا ہے،احسن اقبال نے کہا کہ مجھ پر کمیشن یا کک بیکس کا کوئی الزام ہے؟ پراسیکیوٹر نیب ہاں یا نہ میں بتائیں،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خزانے کو نقصان پہنچانا بھی کرپشن ہے،

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

Leave a reply