احسن اقبال نے کیا وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں ،مذاکرات صرف عمران خان کا استعفا ،نئے انتخابات ہیں ،گلگت سے گودار اورنارووال سے کراچی تک ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ،حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہوگئی .
وزیراعظم چین میں اور صدر مملکت نے سی پیک پر ایسا فیصلہ کیا کہ……
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈر ہے الیکشن کمیشن کے آزادانہ کام کرنے سے وہ بے نقاب ہو جائیں گے ، عمران خان فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان پر مسلط ہوئے،عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ہے،عمران خان اداروں پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں،مسٹرکلین آج تک یہ نہیں بتا سکے کہ ان کامحل کیسے چلتا ہے،
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب