ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ہے

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے،ناروال اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کی سہولت کے لیے اقدام تھا،رشوت لی نہ ہی کمیشن ،جھوٹا مقدمہ بنایا گیا دنیا آگے جارہی ہے اور حکومت اسپورٹس کمپلیکس کوجواز بناکرانتقامی کارروائی میں مصروف ہے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ جس منصوبے پر ہاتھ رکھتے ہیں وہ آکاش بیل کی طرح سوکھ جاتا ہے،حکومت جھوٹے مقدموں سے اپوزیشن کو نشانہ بنانا چاہتی ہے،ہم پر اسپورٹس سٹی کی تعمیرکا الزام ہے،منصوبہ تباہ کرنے کا جواب کون دے گا، منصوبے کا دس فیصد کام رہ گیا تھا، آج منصوبہ برباد ہوگیا ہے ،دراصل اسپورٹس سٹی کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہونا چاہیے،نیب کا سایہ جس منصوبے پر پڑتا ہے وہ منصوبہ برباد ہوجاتا ہے، مطالبہ کرتا ہوں میرے مقدمے کی سماعت لائیو کی جائے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بھونڈے الزامات پر ہماری کردار کشی کی جارہی ہے، آئین کہتا ہے وفاق کسی بھی منصوبے پر پیسا لگا سکتا ہے،

ن لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس احتساب عدالت نمبر3 کو منتقل کر دیا گیا،انچارج جج محمد بشیر نے ریفرنس دائر ہونے کے بعد کیس جج اصغر علی کو منتقل کیا ،نیب راولپنڈی نے گزشتہ روز ن لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا ،اسپورٹس سٹی کیس کا تمام ریکارڈ بھی احتساب عدالت نمبر 3 منتقل کر دیا گیا ،احسن اقبال اس سے پہلے احتساب عدالت نمبر ایک میں پیش ہو رہے تھے

احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال ا سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی،عدالت نے ریفرنس کے تمام ملزمان کو 30 نومبر کو طلب کر لیا،عدالت نے سماعت 30 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی

نیب نے احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ,ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے، ریفرنس میں سابق ڈی جی ا سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا بھی ملزم نامزد ہیں

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال  نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

Comments are closed.